اسلام آباد(نیوزڈیسک): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب **منیر اکرم** نے ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
نجی میڈیا ہائوس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی استحکام کو بھی متاثر کر سکتا ہے، اس لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تنازعات کا واحد مؤثر حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع میں ہی موجود ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن اور بات چیت کا حامی رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی یہی مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔












جمعرات 26 مارچ 2026 