اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور مذاکرات میں بے یقینی کے باعث برینٹ آئل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل بینچ مارک **برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل** کی قیمت 5.2 فیصد اضافے کے بعد 107.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ **ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ** کی قیمت 4.9 فیصد بڑھ کر 94.71 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ایران کشیدگی کے باعث برینٹ آئل قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ
جمعرات 26 مارچ 2026












