ابوظہبی، میزائل حملہ، ہلاک شدگان میں ایک پاکستانی دوسرا بھارتی شہری

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران ابوظہبی متعدد حملوں کا سامنا کر چکا ہے اور ایران کی جانب سے اب تک 2,100 سے زائد میزائل اور ڈرونز لانچ کیے جا چکے ہیں۔ اگرچہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بیشتر حملوں کو ناکام بنایا گیا، لیکن معلومات تک رسائی میں مشکلات برقرار ہیں۔

حملوں کے اثرات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے یا رپورٹ کرنے کی پاداش میں اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔