پیوٹن کا ایران کیساتھ مستحکم تعلقات کا اعلان، خطے میں کشیدگی پر تشویش

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

ماسکو/تہران(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور وفادار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس تہران کے قابل اعتماد ساتھی کے طور پر خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

پیوٹن نے ایران کے خلاف بڑھتی کشیدگی کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور روس کی ایران کے ساتھ مستقل شراکت داری کو اجاگر کیا۔ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت بھی جاری ہے، جس میں ایران کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن کے لیے ضروری مذاکرات شامل ہیں۔

اس پیش رفت کے دوران روس نے ایران کی حمایت کی تصدیق کی، جبکہ عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔