ایران نے 85 فیصد میزائل خلیجی ملکوں کی طرف فائر کیے، جاسم محمد البدیوی

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

سعودی عرب (ویب ڈیسک)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) تنظیم کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ اس کے باوجود کہ خلیجی ملک ایران کے خلاف آپریشن میں شریک نہیں ہیں، ایران نے 85 فیصد میزائل خلیجی ملکوں کی طرف فائر کیے ہیں۔ ٹیلی ویژن پر بیان پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک خلیجی ملک پر حملہ تمام خلیجی ملکوں پر حملہ ہے۔ خلیجی ممالک دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جاسم محمد البدیوی نے ایران جنگ سے متعلق مذاکرات میں خلیجی ممالک کی شمولیت کو ضروری قرار دے دیا اور کہا کہ مشرق کے وسطیٰ تنازع کو حل کرنے کے کسی بھی معاہدے یا بات چیت میں جی سی سی ممالک کا شامل ہونا ضروری ہے۔ سیکریٹری جنرل جی سی سی نے کہا کہ رکن ملکوں کی شمولیت سے ان ممالک کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔جاسم محمد البدیوی نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کے لیے جہازوں سے رقم ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔