چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، اور ہم نے گزشتہ چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کی، لیکن اس بھائی چارے کا ہمیں مناسب صلہ نہیں ملا۔
پشین میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے افغان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں قتل و غارت کاری بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی بھی ملک پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے قتل عام کی مذمت کی گئی، لیکن پاکستان ہمارے لیے سب سے پہلے ہے۔
وزیراعلیٰ نے پشین کو ڈویژن بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہتے تھے کہ میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، لیکن میں بلوچستان کے ہر کونے میں جاتا ہوں اور تعلیم، صحت اور امن کے لیے پوری لگن سے کام جاری رکھوں گا۔