ایرانی وزیرِ خارجہ کا بیان: آبنائے ہرمز پر عدم استحکام امریکا و اسرائیل کی قانون شکنی کا نتیجہ

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر جاری عدم استحکام کا اصل سبب امریکا اور اسرائیل کی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس دوران انہوں نے واضح کیا کہ دشمنوں اور ان کے اتحادیوں سے وابستہ جہازوں کو روکنا ایران کا قانونی حق ہے، کیونکہ یہ بطور ساحلی ریاست ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آبی حدود اور جہاز رانی کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ادارے آبنائے ہرمز میں تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر چکے ہیں اور علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج فارس کی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر آبی گزرگاہ کی سیکیورٹی پر توجہ مرکوز ہے۔