اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویت کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا، جبکہ پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم سے کویتی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، کویتی عوام سے اظہارِ یکہجتی
جمعہ 27 مارچ 2026












