لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں فوجداری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب حکومتِ نے نارکوٹکس کیسز کے لیے پراسیکیوشن پالیسی 2025 کے مسودے کی منظوری دے دی۔
سیکرٹری پراسیکیوشن سلمان غنی کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن پالیسی اِن نارکوٹکس کیسز 2025 پیش اور منشیات کے مقدمات میں مؤثر پیروی کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن سروس کیس فلو مینجمنٹ سسٹم رولز 2025 کی بھی منظوری دے دی، نئی پالیسی اور رولز کا مقصد پراسیکیوشن نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانا قرار دیا گیا۔
منشیات سے متعلق مقدمات میں جلد انصاف اور بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا، منظور شدہ مسودوں کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا۔
دوسری جانب لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ویٹنگ کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، متعلقہ اداروں کو نئی پالیسی اور رولز پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب حکومت کا فوجداری مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کا فیصلہ
جمعہ 27 مارچ 2026












