پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے دلوں میں آزادی کی تمنا ہے، قاسم خان سے منسوب جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
پشاور پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی ہماری حقیقی آزادی ہے، ہم جیلوں میں قید اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالتی نظام پر 27ویں ترمیم نے حملہ کیا، آئین کو بحال کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چادر و چار دیواری کے تقدس کو بحال کرنا ہے۔ پرامن تحریک جلد ہمیں کامرانی کی طرف لے جائے گی۔












جمعہ 27 مارچ 2026 