اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومتی کا توانائی بچت پروگرام کے خلاف راولپنڈی میٹرو بس سروس کا آپریشنل ٹائم محدود کر دیا گیا۔
راولپنڈی میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند کر دی جائے گی، میٹرو بس سروس کے سٹیشنز 9 بج کر 40 منٹ کے بعد بند کر دیئے جائیں گے۔
آخری بس رات 9 بجے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب چلے گی، دنیا بھر میں پٹرولیم کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔
مختلف ممالک میں پٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہیں، پاکستان میں پٹرولیم منصوعات کی صورتحال کنٹرول میں ہے، اللہ کے فضل اور قوم کے اتحاد سے اس بحران سے سرخرو ہوکر نکلیں گے،عوام کے معاشی تحفظ سے زیادہ کچھ عزیز نہیں۔
کفایت شعاری پروگرام: راولپنڈی میٹرو بس سروس کا آپریشنل ٹائم محدود
جمعہ 27 مارچ 2026












