ایران سے منسوب ایک ہیکر گروپ نے کاش پٹیل کی ذاتی ای میلز تک رسائی حاصل کرلی ہے، جس کی تصدیق فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (FBI) نے بھی کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی “ہنڈالا ہیک ٹیم” نامی گروپ کی جانب سے کی گئی، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ای میلز کے ساتھ ساتھ کچھ تصاویر اور دستاویزات بھی حاصل ہوئی ہیں۔ گروپ نے ان میں سے کچھ مواد آن لائن شیئر کرنے کا بھی کہا ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ یہ ہیکنگ صرف ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک محدود رہی اور کسی سرکاری ای میل یا حساس نظام کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ادارے کے مطابق لیک ہونے والا ڈیٹا بھی پرانا ہے اور اس میں کوئی اہم یا خفیہ حکومتی معلومات شامل نہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں، اور معاملے کی نگرانی جاری ہے۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ذاتی ای میلز ہیک، ادارے کی تصدیق
ہفتہ 28 مارچ 2026












