اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران نذرِ آتش ہونے والی سرکاری اور نجی املاک کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران 62 بریگیڈ، اقوام متحدہ آفس، اے پی ایس، اے کے آر ایس پی آفس اور ایس ٹی پی سینٹر کا معائنہ شامل تھا۔
اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ سیکریٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے میں دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں کمانڈر 62 بریگیڈ بریگیڈیئر ایجاز، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد میر، سابق وزیر تعلیم ابراہیم سنائی، صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) اکبر تابان، ترجمان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اشرف صدا، اور ڈی سی سکردو حمزہ مراد شامل تھے۔
وزیرِ امور نے واقعے کے بعد نقصان کی نوعیت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری بحالی اور نقصان کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات دی۔
وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا سرکاری و نجی املاک کے نقصان کا تفصیلی دورہ
ہفتہ 28 مارچ 2026












