تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر تشویش کی لہر

Calender Icon ہفتہ 28 مارچ 2026

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع معروف تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پر مبینہ بمباری کی خبر نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 97 سال پرانی اس یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، اور طلبہ و عملے میں خوف و پریشانی پیدا ہو گئی۔
واقعے کے بعد اوورسیز کمیونٹی سمیت مختلف عالمی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اوورسیز کمیونٹی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے کیونکہ جامعات کو ہمیشہ محفوظ زون تصور کیا جاتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اداروں پر ایسے حملے ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جو نہ صرف تعلیم بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔