حزب اللہ کا دعویٰ: اسرائیلی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر

Calender Icon ہفتہ 28 مارچ 2026

بیروت سے جاری اطلاعات کے مطابق حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی جنگی طیارے پر پہلی بار زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، حزب اللہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے خلاف 80 سے زائد کارروائیاں انجام دی ہیں۔
اسی دوران ایران کے حامی یمنی گروہ حوثی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں دیگر ممالک شامل ہوئے یا بحیرۂ احمر کو ایران کے خلاف عسکری کارروائی کے لیے استعمال کیا گیا تو وہ براہِ راست مداخلت کریں گے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ گروہ کی ’انگلیاں ٹریگر پر ہیں‘ اور کسی بھی نئے عسکری اتحاد کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کشیدگی بڑھنے کی صورت میں بھی وہ ردعمل دیں گے، تاہم اس کارروائی کی نوعیت ابھی واضح نہیں کی گئی۔