لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی رضوان الرحمان (رضوان رضی) کے والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ “رضوان رضی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ ماں جیسی عظیم ہستی کا جانا بڑا سانحہ ہے اور اس خلا کو پر کرنا آسان نہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “دکھ کی اس گھڑی میں میں اور میرا خاندان رضوان رضی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔”
اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی رضوان رضی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
ہفتہ 28 مارچ 2026












