ایران، اسرائیل میں جوہری تصادم کا خدشہ ہے: دمتری میدیدوف

Calender Icon ہفتہ 28 مارچ 2026

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کا خطرہ موجود ہے، حالانکہ امریکا کے بیانات میں صورتحال قابو میں دکھائی جاتی ہے۔

میدیدوف نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں جوہری پھیلاؤ کو کم کرنے کے بجائے بڑھا رہی ہیں اور یہ اقدامات بلااشتعال اور انتہائی خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کا رویہ غیر محتاط اور لاپرواہی پر مبنی ہے، جو خطے میں مزید کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔

دمتری میدیدوف نے مزید کہا کہ اگر زمینی کارروائیاں جاری رہیں تو صورتحال ویتنام جنگ جیسی پیچیدہ شکل اختیار کر سکتی ہے، اور مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔