اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم اور انڈونیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے سمیت اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا، قطر نے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی، رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار کی قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو،عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
ہفتہ 28 مارچ 2026












