کراچی: ( نیوزڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرت ہوئے جعلی تعلیمی اسناد پر نارتھ سائپرس جانے کی کوشش ناکام بنا کر دو مسافر آف لوڈ کر دیئے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر مہران انجم اور جہانزیب طور سکنہ گوجرانوالہ کو روکا گیا، دونوں مسافر نارتھ سائپرس کیلئے سفر کر رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں نے میٹرک، انٹر اور بی بی اے کی اسناد پیش کیں، اسناد پر آئی بی سی سی، ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی تصدیق موجود تھی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق جانچ کے دوران دستاویزات مشکوک پائی گئیں، دورانِ تفتیش دونوں مسافر تعلیمی ریکارڈ ثابت نہ کر سکے، دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی اسناد ایجنٹ عائشہ رحمان کے ذریعے تیار کروائی گئیں، ایجنٹ کو 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے، معاملہ منظم فراڈ اور جعلی دستاویزات کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزموں کو مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔












ہفتہ 28 مارچ 2026 