اسلام آباد(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی موجودہ صورتحال پر اہم چار فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت خود نائب وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سکیورٹی چیلنجز اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام خطے کو درپیش تازہ صورتحال، کشیدگی میں کمی کے امکانات اور مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سلسلے میں مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اجلاس کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے ذریعے نہ صرف سفارتی روابط کو فروغ ملے گا بلکہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی پیش رفت ہوگی۔












ہفتہ 28 مارچ 2026 