اسلام آباد (طارق محمود سمیر)ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک اہم چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کی آمد پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان و مغربی ایشیا)سید علی اسد گیلانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ اجلاس نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہاسحاق ڈار کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اجلاس 29 اور 30 مارچ کواسلام آباد میں ہوگا۔
چار فریقی اجلاس میں شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور سیکیورٹی کے اہم امور زیر بحث آئیں گے، جبکہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور چیلنجز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ترک وزیر خارجہ حکان فدان اسلام آباد پہنچ گئے
اتوار 29 مارچ 2026












