کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی اطلاعات، آگ بھڑک اٹھی

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

کویت — اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے مبینہ طور پر داغے گئے ڈرونز Kuwait International Airport کے احاطے میں گر گئے، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹس کے مطابق ڈرونز گرنے سے ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو خاصا نقصان پہنچا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک فیول ٹینک میں آگ لگنے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم واقعے نے ایئرپورٹ کے آپریشنز کو شدید متاثر کیا ہے۔
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے کافی بلند تھے، جس کے باعث اسے بجھانا ایک بڑا چیلنج بن گیا۔