اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گلگت میں حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران نقصان پہنچنے والے اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر متاثرہ عمارات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر گلگت کرنل یاسر نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی اور دفتر و دیگر عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے خود موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اداروں کی بحالی اور نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کی مکمل نشاندہی کے بعد انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اس موقع پر سیکرٹری امورِ کشمیر ظفر حسن اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد بھی موجود تھے۔
گلگت: وفاقی وزیر امیر مقام کا متاثرہ اقوام متحدہ دفتر کا دورہ
اتوار 29 مارچ 2026












