اطلاعات کے مطابق امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں، بشمول خارگ جزیرہ، میں زمینی کارروائی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں محدود زمینی دستے، خصوصی یونٹس اور روایتی فوجی شامل ہوں گے۔ پینٹاگون ایران میں ممکنہ ہفتوں پر محیط زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔
تاہم ایک امریکی عہدیدار نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمین فوج کی تعیناتی کی منظوری دیں گے یا نہیں، یہ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں پر ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاریاں شروع کر دی
اتوار 29 مارچ 2026












