شرم الشیخ، مصر: اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے بالواسطہ مذاکرات مصر کے مشہور سیاحتی مقام شرم الشیخ میں شروع ہو گئے ہیں۔ حماس اور اسرائیلی مذاکراتی وفود کی آمد کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ مصری اور قطری حکام دونوں فریقین سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ 20 نکاتی غزہ امن پلان پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے۔
حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کار مصری شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔ غزہ جنگ قریب دو سال قبل 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ فریقین کے درمیان غزہ میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہو گی۔