اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

— وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے، علاقائی اور عالمی امور میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔