ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق، ملزم کو کریم پارک سے ٹریس کیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں خریداری کے لیے آئی تھیں اور ملزم نے انہیں ہراساں کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد فرار ہو رہا ہے۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم علی وقار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
لاہور: شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم گرفتار
اتوار 29 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
آسکر ایوارڈز 2029 میں بڑی تبدیلیاں متوقع
43 منٹ قبل












