اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، آنکھ میں تکلیف کی شکایت

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

راولپنڈی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، کیونکہ انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی کا معائنہ پمز اسپتال کے شعبہ چشم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے کیا۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا اور وہ سر درد کی شکایت بھی کر رہی تھیں۔
ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کے لیے مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کی ہیں اور مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی کو 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنہ کے لیے بھی ہدایت کی گئی ہے۔