صدر ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے خواہشمند ہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس

Calender Icon پیر 6 اکتوبر 2025

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے ایک حالیہ نیوز بریفنگ میں اہم امور پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مصر میں غزہ جنگ بندی کے مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات تکنیکی نوعیت کے ہیں اور تمام فریقین نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے خواہشمند ہیں۔ ترجمان کے مطابق، وائٹ ہاؤس غزہ کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنا چاہتا ہے۔

بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں وفاقی ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی ڈیموکریٹس کے مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

آخر میں کیرولین لیویٹ نے بتایا کیا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو فن لینڈ کے صدر کی میزبانی کریں گے۔