لندن: ڈربی سٹی سینٹر میں بھارتی شہری کی گاڑی سے ٹکر، 7 افراد زخمی
لندن کے ڈربی سٹی سینٹر میں ایک گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث بھارتی شہری کو اقدامِ قتل، خطرناک ڈرائیونگ اور لوگوں کو زخمی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، تاہم تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے پیش آیا، اور مقامی پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
لندن کے ڈربی سٹی سینٹر میں ایک گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
اتوار 29 مارچ 2026












