رابرٹ ڈی نیرو نے ٹرمپ پر سخت تنقید کی: “غلط کام کانگریس اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں”

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
نیویارک میں ‘نو کنگز ڈے کی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی نیرو نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جانا چاہیے۔
یہ تقریر اس وقت سامنے آئی جب ایران پر جنگ کے خلاف امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
یونان، اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا میں لوگوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا، جس نے عالمی سطح پر امن کی خواہش کو اجاگر کیا۔