مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں گوادر پورٹ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
گوادر پورٹ پر نئے جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ جہاز نے 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کو ہینڈل کیا ہے۔
وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اب علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے اور عالمی شپنگ لائنز اسے محفوظ متبادل کے طور پر استعمال کرنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے مفت اسٹوریج سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے تجارتی آپریشنز مزید مؤثر اور محفوظ بنائے جا سکتے ہیں۔