ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکا بھرمیں شدید احتجاج، “نو کنگز” مظاہرے

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک گیراحتجاج کی طوفانی لہرکا سامنا۔ واشنگٹن، نیویارک اورلاس اینجلس سمیت امریکا کے تمام بڑے شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ نو کنگز تحریک کے منتظمین کی جانب سے تین ہزار سے زائد مقامات پراحتجاج کیا گیا۔

امریکی صدر کو دوسری مدت میں تیسری بار ملک گیر احتجاجی تحریک کا سامنا ہے۔ 50 ریاستوں میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر نوکنگز ریلیاں نکالی گئی۔ واشنگٹن میں مظاہرین نے ملٹری بیس کی جانب مارچ کیا اور ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

نیویارک میں بھی ہزاروں لوگ ریلی میں شریک ہوئے، لاس اینجلس میں مظاہرین نے ٹرمپ بادشاہ نہیں جوکر کے نعرے لگائے، ڈیلاس میں ٹرمپ کے حامی اور نو کنگز ریلی کے شرکا آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرالیا۔

دوسری جانب اسرائیل میں بھی ہزاروں افراد جنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے، پولیس نے ریلی کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متعدد کو حراست میں لے لیا۔

یورپ میں بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ہوا، اسپین۔ اٹلی ، یونان اور دیگر ملکوں میں امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کیا گیا۔