کوئٹہ (نیوزڈیسک)گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ ہوئی۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کا کہنا ہے گوادربندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھرنے لگی ہے۔
گوادر پورٹ پرخصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ ہوئی۔ اس موقع پر 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کو ہینڈل کیا گیا۔ وزیر بحری امور محمد جنید انوار کے مطابق گوادر بندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھرنے لگی ہے۔
عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کر رہی ہیں۔ خطے میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے جبکہ گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔
محمد جنید انوار نے بتایا کہ گوادر پورٹ اور فری زون میں سولہ ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈلنگ کی استعداد موجود ہے۔ یہ بندرگاہ بلیو اکانومی اور علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
گوادر پورٹ پر خصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ
اتوار 29 مارچ 2026












