لاہور(نیوزڈیسک) خطے میں امن کے قیام کے سلسلے میں اہم سفارتی ملاقات کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیرِ اعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ، سید طارق فاطمی نے سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کے اقدامات اور دو طرفہ تعاون کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اعلیٰ سطح کی سفارتی بات چیت کا مقصد علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا بتایا گیا۔
4ملکی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات
اتوار 29 مارچ 2026












