ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ روس مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
روسی اولمپک کمیٹی کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ولادیمیر پوتن نے کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس ان ممالک میں شامل رہا ہے جنہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے یاد دلایا کہ روس نے 1900 سے جدید اولمپک گیمز میں شرکت شروع کی اور اب تک دو مرتبہ ان کی میزبانی بھی کر چکا ہے، جن میں 1980 کے ماسکو اولمپکس اور 2014 کے سوچی سرمائی اولمپکس شامل ہیں۔
صدرپوتن کے مطابق دونوں مواقع پر روس نے اعلیٰ انتظامی اور تخلیقی معیار کا مظاہرہ کیا، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس آئندہ بھی گرمیوں اور سردیوں کے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے کھلا ہے اور اولمپزم کے حقیقی نظریات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔












اتوار 29 مارچ 2026 