امریکی چینل کی ٹیم پر حملہ، اسرائیلی آرمی چیف نے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا۔

امریکی چینل کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔

کوریج پر اسرائیلی فوجیوں نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا اور فوٹو جرنلسٹ کا کیمرا توڑ دیا تھا