ٹرمپ کا ایران سے 1 ہزار پاؤنڈ یورینیئم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے 1 ہزار پاؤنڈ یورینیئم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق یورینیئم نکالنے کا پیچیدہ اور خطرناک مشن امریکی فورسز کو کئی دن ایران کے اندر رکھے گا۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران سے یورینیئم نکالنے کا فیصلہ نہیں کیا، آپشن موجود ہے، ایران یورینیئم نہیں رکھ سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالیں کہ جنگ ختم کرنے کی شرط کے طور پر یورینیئم حوالے کرے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر ایران مذاکرات میں یورینیئم نہیں دیتا تو طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں، یورینیئم قبضے میں لینے کے لیے ٹارگیٹڈ آپریشن جنگ کی ٹائم لائن کو زیادہ نہیں بڑھائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پینٹاگون کا کام کمانڈر انچیف کے لیے زیادہ آپشن کی تیاری ہے، زیادہ آپشن کا مطلب یہ نہیں کہ صدر نے فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پینٹاگون اور سینٹ کام کے ترجمان نے تبصرہ نہیں کیا۔

امریکا پہلے بھی 1994ء میں قازقستان اور 1998ء میں جارجیا سے یورینیئم نکال چکا ہے۔