پی ایس ایل 11: سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ مقرر

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مارچ کو گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ جوائن کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا تھا تاہم پی سی بی نے ویمن سیٹ اپ سے وابستگی کی بنیاد پر ان کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔

وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد کا بھی این او سی منسوخ ہوا تھا۔

این او سی منسوخ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز اور وہاب کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔