ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون لوگوں کو ماضی کے فونز بھولنے پر مجبور کر دیگا، رپورٹ

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

امریکہ (ویب ڈیسک)بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال معمولی اپ گریڈز کی بجائے ایپل کی جانب سے کافی کچھ نیا متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ تبدیلی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی شکل میں نظر آئے گی جو کہ کسی کتاب کے انداز کے فولڈ ایبل ڈیزائن سے لیس ہوگا۔

اس سے قبل لیکس میں فولڈ ایبل آئی فون کے کچھ فیچرز کے بارے میں اشارہ دیا گیا ہے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ کوئی عام فون نہیں ہوگا۔

اس نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن اور کام کرنے کا انداز مکمل طور پر روایتی آئی فونز سے مختلف ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا ماڈل آئی فون کو استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گا اور یہ بالکل نئی قسم کی ڈیوائس محسوس ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس آئی فون میں ویڈیوز، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ بہت زبردست ہوگا۔

مختلف رپورٹس میں یہ بات تو ثابت ہوچکی ہے کہ ایپل کی جانب سے اس فولڈ ایبل فون پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور اسے ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

آئی فون فولڈ کو جب ان فولڈ کیا جائے گا تو وہ 7.8 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ بند ہونے پر 5.5 اسکرین نظر آئے گی۔

فون کے اندر اے 20 پرو چپ دی جائے گی جبکہ 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کا کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا مگر وہ مکمل بلیک ہوگا اور وہاں 2 کیمرے ، ایک مائیکرو فون اور فلیش دیے جانے کا امکان ہے، تاکہ یہ فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں آئی پیڈ پرو جیسا نظر آئے۔