سیالکوٹ(نیوزڈیسک): بارات میں ڈالرز کی برسات، شہری جال لے کر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
سیالکوٹ میں ایک منفرد شادی تقریب اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب آسٹریلیا سے آئے دلہا کے بھائیوں نے بارات کے دوران ڈالرز کی برسات کر دی۔ اس غیر معمولی منظر نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل ڈالرز نچھاور کیے جاتے رہے، جس پر نہ صرف مہمان بلکہ اردگرد کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شادی ہال کی جانب کھنچے چلے آئے۔ صورتحال کچھ یوں بن گئی کہ کئی افراد ڈالرز سمیٹنے کے لیے جال تک ساتھ لے آئے۔
یہ واقعہ جہاں سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، وہیں اس پر مختلف آراء بھی سامنے آ رہی ہیں، کچھ لوگ اسے شاہانہ انداز قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے غیر ضروری نمود و نمائش سے تعبیر کر رہے ہیں۔












پیر 30 مارچ 2026 