لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے 27 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو وزیراعظم کے روٹ پر تعینات اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب تھے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
مراسلے کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی وزیراعظم کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔












پیر 30 مارچ 2026 