واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک سیریل ریکارڈ شکن (جو خود کو مسٹر ورلڈ ریکارڈ کہتے ہیں) نے ایسفالٹ پر 69 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر سکینگ کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
جونی کروز بکنگھم کو گاڑی سے باندھ کر پارکنگ لاٹ میں کھینچا گیا اور اس طرح انہوں نے 69 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سکینگ کر کے ’تیز ترین ٹوڈ ایسفالٹ سکینگ‘ کا ریکارڈ بنا دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا حوصلہ بڑھانا چاہتے تھے کہ وہ بڑے مقاصد طے کرے اور ستاروں تک پہنچے۔
واضح رہے جونی کروز کے دیگر درجن سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں ساتوں برِ اعظموں میں کم وقت میں سفر کرنا بھی شامل ہے۔












منگل 31 مارچ 2026 