تہران (نیوزڈیسک) ایرانی عہدیدار نے آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا ہے کہ کوئی بھی جہاز ایران کی منظوری کے بغیر اس آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہر جہاز کے دستاویزات کا بغور جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ایران کی سکیورٹی قوانین اور شرائط کے مطابق ہو، ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اب تک کوئی بھی جہاز جس کا تعلق ایران کی دشمن ریاستوں سے ہو، آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس اعلامیے کے پیچھے ایران کی پارلیمنٹ کی حالیہ قانون سازی ہے جس میں ٹول سسٹم کے ساتھ ساتھ ایران کی منظوری کے بغیر آزادانہ گزرگاہ کا حق ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ صرف غیر جارحانہ اور ایران کے ساتھ ہم آہنگ جہازوں کو مخصوص شرائط کے تحت اجازت دی جا رہی ہے، اس صورتحال کے باعث دنیا بھر میں جہاز رانی، توانائی کی فراہمی اور عالمی تجارت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیکڑوں جہاز اپنے راستے اور اجازت ناموں کے لئے ایران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔












منگل 31 مارچ 2026 