اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غلط پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، سیکرٹریٹ میں شاہراہوں پر غیرقانونی پارکنگ کے خلاف سپیشل ٹریفک یونٹ کا آپریشن،غیر قانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن کی نگرانی چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے کی۔ چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں سپیشل ٹریفک یونٹ غیرقانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن روزانہ جاری رکھے گا،۔آپریشن میں ٹریفک پولیس کے دولفٹرز پر مشتمل دستہ شامل جو غلط پارکنگ کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائے گا ،۔چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے عملہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص پارکنگ میں ہی کھڑی کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غلط پارکنگ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

