سٹاک مارکیٹ میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3105 پوائنٹس کے اضافہ

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 144 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 864 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 56 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار 809 روپے مالیت کے 23 کروڑ 27 لاکھ 44 ہزار 6 شیئرز کا لین دین ہوا۔