چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہوگیا ہے جبکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں، تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے معاملے پر میں نے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے۔