اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں اجلاس کے دوران انہیں چیئرمین نادرا نے ادارے کی کارکردگی،جاری و آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی جب کہ وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی اور مؤثر عوامی خدمات کو سراہا۔
اس دوران وزیر داخلہ نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے، نادرا کےاسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائےکی عمارتوں کے بجائےاپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں جب کہ وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا۔
وزیرداخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ شہریوں کوخدمات اورسہولیات فراہمی بہتر بنانے کے لیے نادرا نے متعدد اقدامات کیے، بائیو میٹرک کے لیےچہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے نفاذ کے لیے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں، ناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اےکے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔












منگل 31 مارچ 2026 