اسلام آباد 🙁 نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اپنی جماعت کی تجاویز دیں۔
ملاقات کے دوران گفتگو میں پاکستان کی جانب سے تنازع کے حل کے لئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آخر میں بلاول بھٹو نے مشکل حالات میں وزیراعظم کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔












منگل 31 مارچ 2026 