تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف آئندہ کئی ہفتوں تک فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی کے مطابق اسرائیلی فوج کے پاس اہداف، اسلحہ اور افرادی قوت موجود ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید کارروائی کا فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی۔اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نصف مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہے۔












منگل 31 مارچ 2026 